نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے

image

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ایڈم ملنے پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔

ایڈم ملنے نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے لئے خود کو رجسٹرڈ کروا دیا ہے، پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ کیوی فاسٹ بالر ایڈم ملنے نے بھیپی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے ڈرافٹنگ کیلئے سائن اپ کرلیا ہے۔

ہم نیٹ ورک کا بڑا اعزاز، پاکستان میں ہونے والے کرکٹ میچز کیلئے ڈیجیٹل حقوق حاصل کرلئے

نیوزی کے فاسٹ بالر نے اب تک 185 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں اور انہوں نے 212 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر رکھا ہے، انہوں نے دو مرتبہ پانچ اور پانچ مرتبہ چار وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔

ان کی ٹی ٹوئنٹی میں بہترین بالنگ 11 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کرنا ہے، واضح رہے کہ ان سے قبل بھی نیوزی لینڈ کے کئی کھلاڑی خود کو سائن اپ کروا چکے ہیں۔

پی ایس ایل ایڈیشن 10 کی پلیئر ڈرافٹس کی تقریب 11 جنوری کو ہو گی، پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ یہ تقریب گوادر میں ہو گی لیکن اب یہ تقریب میں لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.