سینچورین ٹیسٹ:جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

image

جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو سینچورین ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کردیا۔

پاکستان نے میزبان ٹیم کو 148 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں جنوبی افریقا نے 8 وکٹوں پر ہدف مکمل کرلیا،کپتان ٹمبا باووما نے 40 اور ایڈم مارکرم نے 37رنز بنائے،ربادا نے31اورمارکوینسن نے16رنز کی اننگز کھیلی۔

اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 6 وکٹیں حاصل کیں،جنوبی افریقا کو 2ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی جبکہ جنوبی افریقا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی پہنچ گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ میچ گزشتہ روز (تیسرے دن) ہی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا تھا۔ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہوم ٹیم نے 3 وکٹوں پر 27 رنز بنا لیے تھے۔

پاکستان کی ٹیم گزشتہ روز 237 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔ قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے جبکہ میزبان ٹیم نے 301 رنز بنا کر برتری حاصل کی تھی۔

واضح رہے سینچورین میں پاکستان آج تک کوئی ٹیسٹ میچ نہ جیت سکا،گرین شرٹس کو آج مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر عمر گل کے والد انتقال کر گئے

2007 میں دونوں ٹیمیں سنچورین میں پہلی بارمقابل آئیں جہاں جنوبی افریقا7 وکٹوں سے جیتا،2013میں پاکستان کو سنچورین میں ایک اننگز اور 18 رنز سے شکست ہوئی۔

2018 میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنچورین میں 6 وکٹوں سے ہرایا تھا،جنوبی افریقہ کی سرزمین پر پاکستان 17 سال سے کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکا۔

آخری بار جنوبی افریقہ میں پاکستان 2007 میں انضمام کی قیادت میں ٹیسٹ جیتا تھا۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.