2025 میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا کس کس سے مقابلہ ہوگا؟ شیڈول جاری

image

سال 2024 کے دوران پاکستانی ٹیم تینوں فارمیٹس میں بھرپور ایکشن میں دکھائی دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2024 میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 تینوں فارمیٹس میں کامیابیاں حاصل کیں اور کئی ایک ناکامیاں بھی گرین شرٹس کے حصے میں آئیں۔ 

اس سال کی طرح اگلا برس یعنی 2025 بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیےایکشن سے بھرپور ہونے والا ہے۔

2025 میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ کے خلاف 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلے گی۔

اس کے علاوہ 16 جنوری سے ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اس ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جنوری سے ملتان ہی میں کھیلا جائے گا جو پاکستان کا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری ٹیسٹ ہوگا۔

اس سیریز کے بعد ملتان ہی میں پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 8، 10، 12 اور 14 فروری کو تین ملکی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

تین ملکی سیریز کے بعد 19 فروری سے پاکستان کے تین شہروں لاہور، کراچی اور راولپنڈی سمیت یو اے ای کے شہر دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 16 مارچ سے 5 اپریل تک پانچ ٹی20 اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.