قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر عمر گل کے والد انتقال کر گئے

image

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر عمر گل کے والد نادر خان انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے چار بجے پشتخرہ قبرستان پشاور میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن رضا نقوی نے سابق کرکٹر عمر گل کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر و امپائر نذیر جونئیر انتقال کرگئے

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ چیئرمین پی سی بی نے سوگوار خاندان کے لیے صبر اور استقامت کے ساتھ اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور ان کے لیے دعا بھی کی۔

خیال رہے کہ عمر گل نے 16 اکتوبر 2020 کو کرکٹ کی تینوں فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.