جنوبی کوریا میں ایک ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران جیجو ایئر کا مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ اس طیارے میں 181 افراد سوار تھے جن میں سے صرف دو کو بچایا جاسکا۔ حکام کے مطابق لینڈنگ سے قبل پائلٹ نے ’مے ڈے‘ کا پیغام دیا تھا۔
- جنوبی کوریا میں جیجو ائیر کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں اب تک 179 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جہاز میں عملے کے چھ ارکان سمیت 181 افراد سوار تھے۔
- جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق طیارے کے بلیک باکس کو جزوی نقصان پہنچا ہے جس کے باعث اسے ڈی کوڈ کرنے ایک ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔
- صدر آصف علی زرداری نے سوسائیٹیز رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا ہے۔
- پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اس علاقے کو مُلک کے دیگر حصوں سے ملانے والی اہم ترین شاہراہ تقریباً دو ماہ سے بند ہے جسے تاحال آمدورفت کے لیے نہیں کھولا جا سکا۔
جنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ: ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران مسافر طیارے کی دیوار سے ٹکر، 179 افراد ہلاک