پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر ملک کیخلاف مذموم مہم چلا رہی ہے،حنیف عباسی

image

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر ملک کیخلاف مذموم مہم چلا رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا تھا،پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں لوگ اپنے ملک کیخلاف کردار ادا کررہے ہیں۔

دیہی علاقوں کی خواتین کیلئے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء کر دیا گیا

ترسیلات زر جنوری سے نومبر تک 21ارب 70کروڑ ڈالر رہیں،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پہلی بار ہم نے سرپلس کردیا ہے ،بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہواہے،پاکستان پر دوست ممالک کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کے لیے کچھ لوگ پاکستان پر حملہ آور ہوئے،پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی،شہبازشریف نے اس ملک کو مشکل حالات سے نکالا۔

مدارس بل کی منظوری پر حکومت سے خوش ہیں،جے یو آئی (ف)

حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ہے،پاکستان پر سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھ رہا ہے،پی ٹی آئی کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.