کون نہیں چاہتا کہ اس کا جسم متناسب اور خوبصورت ہو، لیکن اکثر کو اس سلسلے میں بہت تگ و دو کرنی پڑتی ہے، صحت کے حوالے سے بھی مناسب وزن بہترین نتائج کا حامل ہوتا ہے۔ بالی ووڈ کی بات کریں تو عدنان سمیع سے لے کر بھومی پڈنیکر تک کئی اداکاروں اور گلوکاروں نے اکثر اپنے وزن میں تبدیلیوں سے لوگوں کو چونکایا ہے۔
وزن کم کرنا بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے، مناسب غذا کے کنٹرول سے لے کر سخت ورزشوں تک، وزن کم کرنے میں بہت زیادہ محنت درکار ہوتی ہے۔
لیکن اس مشقت کے باوجود شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیت رام کپور نے اپنے وزن میں ناقابل یقین حد تاک کمی کرکے لوگوں کو چونکا دیا ہے۔ اداکار رام کپور نے 18 مہینوں میں 55 کلو وزن کم کیا، جس سے ہر کوئی دنگ رہ گیا۔
ایک انٹرویو میں، رام کپور نے کہا کہ صحت سے متعلق کئی مسائل کو صرف وزن بڑھنے کی وجہ سے فیس کرنا عام سی بات ہے۔ ذیابیطس اور نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا، یہ سب ان کے وزن سے منسلک ہیں۔ تاہم انہوں نے مضبوط ارادے اور مستقل مزاجی کے ساتھ، اپنا وزن 85 کلو تک کم کیا یے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے بغیر سرجری یا بیرونی عوامل پر انحصار کئے بغیر پرانے زمانے کا راستہ اختیار کیا، اور مائنڈ سیٹ، طرز زندگی اور عادات کے زریعے مستقل مزاجی سے یہ ہدف حاصل کیا ہے۔
اکنامک ٹائمز کو دئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فٹنس دراصل صحت مند اور مضبوط محسوس کرنے کے بارے میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں اس سے پہلے بھی دو بار 30 کلو وزن کم کرچکا ہوں، میں نے مجموعی طور پر فٹنس پر توجہ مرکوز کی اور میری خوراک، نیند، ورزش، ہائیڈریشن اور روزہ یاس پر مسلسل کام کیا اور مطلوبہ نتائج حاصل کئے۔
انہوں نے اپنی تبدیلی کا سہرا اپنی ذہنی صحت کو دیا اور مستقبل کے 15 سالوں کے لئے اپنی صحت کی اہمیت پر زور دیا۔
رام کپور کا کہنا ہے کہ میں ایک بار پھر خود کو 25 سالہ محسوس کر رہا ہوں اور میں بغیر رکے 12 گھنٹے چل سکتا ہوں۔
رام کپور ٹی وی انڈسٹری اور بالی ووڈ کے سب سے مشہور چہروں میں سے ایک رہے ہیں۔ انہوں نے متعدد سیریلز اور فلموں میں کام کیا ہے۔