واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، ریورس امیج سرچ کا فیچر متعارف؟

image

واٹس ایپ کی جانب سے میسجنگ پلیٹ فارم میں گمراہ کن تفصیلات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گوگل کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ویب ورژن میں اس فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کو میسجنگ پلیٹ فارم میں شیئر کی جانے والی تصاویر کی ساکھ کو جانچنے کا موقع ملے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویب ورژن کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں اس فیچر پر آزمائش کی جا رہی ہے تاکہ صارفین کو ویب پر گوگل سرچ میں تصاویر کی حقیقت جاننے کے لیے ریورس سرچ کا موقع ملے سکے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کو گوگل پر تصویر اپ لوڈ کرنے کا موقع ملے گا تاکہ معلوم ہوسکے کہ ویب پر وہ تصویر موجود ہے یا نہیں۔

اس سے انہیں تصویر کے تناظر کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور وہ تعین کرسکیں گے کہ اس فوٹو کو بدلا تو نہیں گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امیج سرچ کے لیے گوگل پر اپ لوڈ کی جانے والی تصاویر کو گوگل ہی ہینڈل کرے گا اور واٹس ایپ کو اس تصویر کے مواد تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

واٹس ایپ کی جانب سے اس سے ملتے جلتے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ ایپ میں بھی کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے نومبر 2024 میں ایک رپورٹ میں سرچ آن ویب آپشن کے بارے میں بتایا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین ریورس امیج سرچ کرسکتے ہیں۔

یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے۔

گوگل میں ریورس امیج سرچ کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے مگر اسے واٹس ایپ کا براہ راست حصہ بنانے سے صارفین کو زیادہ سہولت مل سکے گی۔

یعنی صارفین تصویر کو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر ریورس سرچ کرسکیں گے اور کسی اور ایپ یا براؤزر کے بغیر اسے گوگل پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تک اینڈرائیڈ ایپ یا ویب ورژن میں باضابطہ طور پر متعارف کرایا جاسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.