برطانوی وزیراعظم ہاؤس کی وزیٹرز بُکس پہلی مرتبہ منظرِعام پر، کس نے کیا لکھا؟

image
برطانیہ کے وزیراعظم ہاؤس 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کی وزیٹرز بکس کو تاریخ میں پہلی مرتبہ پبلک کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کو منظرعام پر لائی جانے والی ان تأثرات کی کتابوں میں ماضی کی دہائیوں میں لکھے گئے اہم شخصیات کے نوٹس اب عام افراد بھی پڑھ سکیں گے۔

ان کتابوں میں 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے قابل ذکر مہمانوں کے دسخط موجود ہیں جن جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن مینڈیلا، آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم اور کئی امریکی صدور شامل ہیں۔

یہ تین جلدیں سنہ 1970 جب ایڈورڈ سیتھ وزیراعظم تھے، سے لے کر 2003 کے ادوار تک کا احاطہ کرتی ہیں جب ٹونی بلیئر وزارت عظمیٰ کے منصب پر براجمان تھے۔

حکومت نے رواں برس کے آغاز میں ان کتابوں کی نیلامی کو روک دیا تھا جس کے بعد نیشنل آرکائیوز نے انہیں عوام کے لیے پیش کر دیا ہے۔

سنہ 1996 میں نیلسن میڈیلا 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے مہمان بنے تھے (فائل فوٹو: نیشنل آرکائیوز، یو کے) 

عموماً 10 ڈاؤننگ سٹریٹ آنے والے مہمانوں کے نام افشاء نہیں کیے جاتے تاہم ان کتابوں میں کافی دلچسپ معلومات درج ہیں۔

تأثرات کی کتاب میں ملکہ الزبتھ دوم نے اپنے دستخط ’الزبتھ آر‘ (ریگینا، لاطینی زبان میں ملکہ) کیے ہیں جبکہ موجودہ بادشاہ چارلس سوم اور ان کی سابقہ اہلیہ نے صرف ’چارلس‘ اور ’ڈیانا‘ لکھا ہے۔

سنہ 1996 میں 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے مہمان بننے والے نیلسن میڈیلا نے لکھا ’ڈاؤن سٹریٹ نمبر 10 آنا ہمیشہ ایک ناقابلِ فراموش تجربہ رہا ہے۔‘ سنہ 1990 میں اس وقت کے پرتگال کے رہنما واکلاو ہیول نے اپنے نام کے نیچے دل کا نشان بھی بنایا ہے۔

سابق امریکی صدور جمی کارٹر، رونالڈ ریگن، جارج ایچ ڈبلیو بش، بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش کے دستخط بھی وزیٹرز بکس میں درج ہیں۔

سنہ 1989 میں جارج بش سینیئر نے لکھا کہ ’احترام، دوستی اور شکرگزاری کے ساتھ اس تعلق کے نام جو بہت معنی رکھتا ہے۔‘ ان کی اہلیہ باربرا بش نے صرف اتنا لکھا ’می ٹُو‘

سنہ 1989 میں جارج بش سینیئر اور ان کی اہلیہ باربرا بش وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات لکھے (فائل فوٹو: نیشنل آرکائیوز، یوکے)

10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے قیام کی 250ویں تقریبات سنہ 1985 میں ہوئیں۔ اس وقت کی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر اور ان خاندان کے اس وقت حیات پانچوں بزرگ ارکان نے ایک ہی صفحے پر دستخط کیے۔

اس کے علاوہ تأثرات کی کتاب میں ایتھوپیا کے شہنشاہ ہائیلی سلاسی، سوویت یونین کے آخری رہنما میخائیل گوربا چوف اور انڈیا کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے دستخط بھی موجود ہیں۔

سنہ 1970 میں یوگنڈا کے آمر حکمران عیدی امین اور زمباوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے بھی 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے مہمانوں میں شامل تھے۔

ان کا کتابوں کا چرچا اس وقت ہوا جب رواں برس کے آغاز میں یہ ضائع ہونے والی تھیں۔

رواں برس کے آغاز میں توقع کی جا رہی تھی یہ وزیٹرز بُکس لگ بھگ 18 ہزار ڈالر میں فروخت ہوں گی (فائل فوٹو: نیشنل آرکائیوز، یوکے)

اس وقت نیلامی کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ان کتابوں کو فروخت کرنے والا شخص ایک سرکاری ملازم تھا جسے سیلاب زدہ صندوق ہٹانے کی اجازت دی گئی تھی۔

اس وقت توقع کی جا رہی تھی یہ وزیٹرز بُکس لگ بھگ 18 ہزار ڈالر میں فروخت ہوں گی لیکن حکومت نے بعد نے اس نیلامی کو اس بنیاد پر روک دیا تھا کہ یہ پبلک ریکارڈز ایکٹ کے تحت اس کی ملکیت ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.