نادیہ خان نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا

image

سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے خواتین کو زائد العمری میں اپنی رنگت اور چہرے کا خیال رکھنے سمیت خوبصورت اور پرکشش نظر آنے کی ٹپس بھی بتائیں۔

نادیہ خان نے حال ہی میں یوٹیوب پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں پہلے میک اپ کے بغیر اور بعد میں میک اپ کرنے کے بعد بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کے دوران نادیہ خان نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ جو خواتین چالیس کے پیٹے میں ہوتی ہیں، انہیں اپنے چہرے کو جاذب نظر رکھنے کے لیے کچھ کوششیں کرنی چاہئیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی بات کا مطلب غلط لیا گیا، جاہل لوگوں نے ان کی بات کو نہیں سمجھا اور کہنا شروع کردیا کہ نادیہ خان کی عمر چالیس سال ہے۔

ٹی وی میزبان نے واضح کیا کہ چالیس کے پیٹے کا مطلب چالیس سال نہیں ہوتا بلکہ اس کا مطلب 40 سے 49 سال تک ہوسکتا ہے۔

انہوں نے ان کی بات کا مطلب غلط سمجھنے اور ان کی عمر پر تبصرے کرنے والے افراد کے حوالے سے مزید کہا کہ کاش ایسے لوگ غائب ہو جائیں۔ کیونکہ ایسے لوگ جہاں ہوں گے گند پھیلائیں گے، فتنہ کریں گے، کیچڑ اچھالیں گے اس لیے انہیں نظر انداز کرنا چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.