2024 میں کب اور کہاں کہاں بڑے فضائی حادثے ہوئے؟

image

گزشتہ سال یعنی 2024 میں کئی ایسے بڑے فضائی حادثے ہوئے جنہوں نے پوری دنیا کو افسردہ کر دیا۔

اسی سلسلے میں برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے 2024 میں ہونے والے بڑے فضائی حادثات کی فہرست جاری کی ہے۔

جنوبی کوریا

29 دسمبر 2024 کو جنوبی کوریا کی بدقسمت جیجو ایئر انٹرنیشنل فلائٹ 7 سی 2216 کے ساتھ خوفناک حادثہ پیش آیا۔

یہ فلائٹ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے میوآن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پرواز کر رہی تھی۔ اس حادثے میں 175 سواریوں سمیت عملے کے چار افراد ہلاک ہوئے۔

برازیل

برازیل کے شہر کاسکیول سے ساؤپاؤلو جانے والی ووئی پاس کی مقامی فلائٹ 2283 ونہیڈو کے مقام پر 11 اگست کو کریش کر گئی۔ اس حادثے میں جہاز پر سوار تمام 62 افراد مارے گئے۔

 

فوٹو: اے ایف پی

قازقستان

آذربائیجان ایئرلائنز کی انٹرنیشنل فلائٹ جے 2 8243 جو کہ باکو سے روسی شہر گروزنی جا رہی تھی دوران پرواز قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب گر گئی۔ اس حادثے میں 39 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 29 سواریاں زندہ بچ گئیں۔

 

فوٹو: ایسوسی ایٹڈ پریس

نیپال

24 جولائی کو کھٹمنڈو سے پوکھارا ایئرپورٹ کے لیے اڑنے والی ساوریا ایئرلائنز کی پرواز سی آر جے 200 کریش ہوگئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوئے۔

 

فوٹو: اے ایف پی

ملاوی

10 جون کو للونگوے سے زُوزُو جانے والے فوجی جہاز کو دوران پرواز حادثہ پیش آیا جس کے باعث ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس کلیما سمیت نو افراد چل بسے۔

 

فوٹو: سرکاری ٹی وی ملاوی

تھائی لینڈ

سوارنابھومی سے ٹراٹ جانے والی ڈومیسٹک چارٹر فلائٹ ٹی ایف ٹی 209 کو 23 اگست کو بنکاک سے 100 کلومیٹر دور حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

 

فوٹو: اے ایف پی

ایران

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت دیگر چھ افراد امریکی بیل 212 ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جسے آذربائیجان کے بارڈر کے قریب حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

 

فوٹو: روئٹرز

جاپان

گزشتہ برس دو جنوری کو ٹوکیو کے ہانیڈا ایئرپورٹ پر جاپان ایئرلائنز کا جہاز رن وے پر موجود چھوٹے کوسٹ گارڈ جہاز سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کوسٹ گارڈ جہاز میں موجود چھ میں سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

 

فوٹو: گیٹی امیجز

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.