نئے برس کے موقع پر کروڑوں ڈالر کی ریکارڈ کمائی کرنے والی فلم

image

نئے برس کی آمد کے موقع پر چھٹی ہوتی ہے تاہم یہ دن فلم انڈسٹری کے لیے بڑی ہی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں کرسمس اور انڈیا میں سنکرانتی (انڈیا میں منایا جانے والا تہوار) منائی جاتی ہے۔ ان تہواروں کے موقع پر بڑے پردے پر پر بڑی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں جو ریکارڈ بزنس کرتی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق نئے سال کی آمد کے موقع پر کچھ فلمیں خصوصی طور پر ریلیز کی جاتی ہیں۔

نئی ریلیز ہونے ولی فلمیں کروڑوں ڈالرز کا کاروبار کرتی ہیں لیکن ان کے متعلق اہم بات یہ ہوتی ہے کہ زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں دسمبر سے ہی ایک اچھے کاروبار کے ساتھ زیادہ کمائی کے لیے بنیاد بنا لیتی ہیں۔

ان زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کا ریکارڈ کچھ ہی عرصے بعد نئی آنے والی فلمیں توڑ بھی دیتی ہیں۔

2025 میں معروف ’سٹار وارز سیریز‘ کی سیکوئل ٹرائیلوجی کی شکل میں سینما گھروں میں واپسی ہوئی۔

ان نئی فلموں می پہلے نمبر پر ’دی فورس اویکنز‘ تھی جو دسمبر کے مہینے میں ریلیز ہوئی تھی، اس نے باکس آفس میں تہلکہ مچا دیا۔

ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی ’دی فورس اویکنز‘ نے آدھے ارب ڈالر سے زیادہ کی کمائی کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ بنایا۔

اسی دورانیے میں ریلیز ہونے والی کئی دوسری بلاک بسٹرز فلموں کے برعکس ’دی فورس اویکنز‘ کے کاروبار کی رفتار دوسرے اور تیسرے ہفتے تک برقرار رہی۔

31 دسمبر کو اس فلم نے دنیا بھر میں تین کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی کمائی کی تھی۔

نئے سال کے پہلے دن ’دی فورس اویکنز‘ نے صرف شمالی امریکہ میں تین کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا جبکہ اس روز پوری دنیا میں ’دی فورس اویکنز‘ کی کمائی دو کروڑ 60 لاکھ  ڈالرز تھی۔

یوں ’سٹار وارز: دی فورس اویکنز‘ نئے سال کے موقع پر ریکارڈ 10 کروڑ ڈالرز کمانے والی فلم بن گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.