ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں حالیہ ہفتے 0.26 فیصد کمی ہو گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 10 اشیاء سستی، 18 اشیاء مہنگی اور 23 اشیاء کیقیمتوں میں مستحکم رہا۔ مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 5.08 سے کم ہو کر 3.97 فیصد ہوگئی ہے۔
20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 35.91 فیصد کمی
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دال چنا کی قیمتوں میں 0.34 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 0.05 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 0.18 فیصد، آلو کی قیمتوں میں 5.59 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 0.23، بجلی کی قیمتوں میں 7.48 فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں 13.48 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 0.21 فیصد اور آٹے کی قیمتوں میں 0.09 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق دال مونگ کی قیمتوں میں 1.08 فیصد، چینی کی قیمت میں 0.95 فیصد، گڑ کی قیمتوں میں 0.58 فیصد،پیاز کی قیمت میں 4.93 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 10.28 فیصد، کیلے کی قیمتوں میں 1.68 فیصد، ڈیزل کی قیمتوں میں 1.18 فیصد، پیٹرول کی قیمتوں میں 0.21 فیصد، جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں 0.55 فیصد اورگھی کی قیمتوں میں 0.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔