یہ کوئی کاروباری شخص نہیں بلکہ ۔۔ یاسر شامی نیلم منیر کے شوہر سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے لے آئے

image

حال ہی میں پاکستانی اداکارہ نیلم منیر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ان تصویروں میں دیکھا گیا کہ انہوں نے دبئی کی مشہور عمارت برج خلیفہ کے قریب اپنی شادی کا فوٹوشوٹ کروایا اور ساتھ ہی ان کے شوہر توجہ کا مرکز بنے جو کہ عربی لباس زیب تن کئے ہوئے تھے۔ نیلم نے اپنی پوسٹ میں شوہر کا نام یا ان کی کوئی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

لیکن جیسے ہی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، مداح ان کے شوہر کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے بے تاب ہوگئے اور طرح طرح کی قیاس آرائیاں کرنے لگے۔

زیادہ تر صارفین کا یہ کہنا تھا کہ ان کے شوہر دبئی کے بڑے بزنس مین شیخ ہیں۔

مگر ان کی یہ غلط فہمی تب دور ہوئی جب معروف یوٹیوبر یاسر شامی نے اپنی ایک ویڈیو میں نیلم منیر کے شوہر کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ، نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد ہے اور وہ دبئی کے کوئی کاروباری شخص نہیں بلکہ دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں ملازم ہیں۔

یاسر شامی نے مزید بتایا کہ، یہ پسند کی شادی ہے اور شادی کی تقریب گزشتہ ماہ دسمبر میں منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اب سامنے آئی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے ان لوگوں کا منہ بھی بند کروایا جو اداکارہ پر امیر آدمی پھنسانے کا الزام لگا رہے تھے، یاسر نے وضاحت کی کہ، دبئی میں پولیس اہلکاروں کی تنخواہ ان کے تجربے کے مطابق 13 ہزار درہم سے 22 ہزار درہم کے درمیان ہوتی ہے جو پاکستان کے تقریباً 10 لاکھ سے 17 لاکھ روپے بنتی ہے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.