انڈین کامیڈی انڈسٹری نے گزشتہ دو دہائیوں میں بے پناہ ترقی کی ہے۔’کپل شرما شو‘، ’کامیڈی سرکس‘ اور دیگر پروگراموں کے ذریعے نہ صرف یہ فنکار گھر گھر پہچانے گئے بلکہ انہوں نے شہرت کے ساتھ ساتھ خطیر دولت بھی کمائی۔’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق انڈیا کے بڑے کامیڈین اور میزبان کروڑوں روپے کے مالک بن چکے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ’کپل شرما شو‘ کا کون سا مشہور فنکار کتنی دولت کا مالک ہے؟کپل شرماکپل شرما کو انڈیا بھر میں مزاح سے بھرپور اور منفرد کامیڈی کے باعث بے حد پسند کیا جاتا ہے۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز صرف پانچ سو روپے سے کیا تھا۔ مسلسل محنت اور لگن کے بعد آج وہ سب سے کامیاب ٹی وی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ان کی مجموعی دولت تقریباً 300 کروڑ انڈین روپے بتائی جاتی ہے۔بھارتی سنگھبھارتی سنگھ نے اپنی حاضر جوابی اور مزاحیہ انداز سے ناظرین کے دل جیتے ہیں۔’کامیڈی سرکس‘ اور ’کپل شرما شو‘ میں شاندار پرفارمنس کے بعد وہ بلا تفریق مرد و خواتین میں پسند کی جاتی ہیں۔رواں برس تک بھارتی سنگھ کی کل دولت کا تخمینہ 25 سے 30 کروڑ انڈین روپے لگایا گیا ہے۔
View this post on Instagram A post shared by Bharti Siingh (@bharti.laughterqueen)
سنیل گروورسنیل گروور کو گتھی، ڈاکٹر مشہور گلاٹی اور رنکو بھابھی جیسے کرداروں نے شہرت دلائی۔ بعدازاں انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا۔سات سال بعد اب وہ دوبارہ کپل شرما کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا حصہ ہیں۔ ان کی کل دولت تقریباً 21 کروڑ انڈین روپے بتائی جاتی ہے۔
View this post on Instagram A post shared by The Great Indian Kapil Show Only On Netflix (@thegreatindiankapilshow)
کرشنا ابھیشیککرشنا ابھیشیک اپنی مزاحیہ اداکاری اور جاندار شخصیت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔وہ کئی فلموں میں بھی نظر آ چکے ہیں جن میں ’بول بچن‘ اور ’انٹرٹینمنٹ‘ شامل ہیں۔ کرشنا کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 40 کروڑ روپے ہے۔
View this post on Instagram A post shared by Krushna Abhishek (@krushna30)
کیکو شرداکیکو شردا کپل شرما شو کے مقبول چہروں میں شامل ہیں۔ ان کا جملہ ’بات کرو میرے ہاتھ سے‘ بے حد مشہور ہوا۔انہوں نے فلموں اور دیگر پروگراموں میں بھی کام کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان کی دولت 33 سے 40 کروڑ انڈین روپے کے درمیان ہے۔
View this post on Instagram A post shared by Kiku Sharda (@kikusharda)
ہرش لمباچیاہرش لمباچیا کامیڈین ہونے کے ساتھ ساتھ رائٹر، پروڈیوسر اور میزبان بھی ہیں۔انہوں نے ’کپل شرما شو‘ کے لیے سکرپٹ لکھے اور ’خطرہ خطرہ خطرہ‘ جیسے پروگرام بھی تخلیق کیے۔
View this post on Instagram A post shared by Laksh Singh Limbachiya (Golla) (@laksh_singhlimbachiya)
ان کی دولت 15 سے 20 کروڑ روپے کے درمیان بتائی جاتی ہے۔راجیو ٹھاکر
راجیو ٹھاکر بھی کپل شرما شو اور دیگر کامیڈی پروگراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ وہ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا بھی حصہ ہیں۔
View this post on Instagram A post shared by Rajiv Thakur (@rajivthakur007)
ان کی کل دولت کا اندازہ 10 سے 12 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔