اڈیالہ جیل میں پھانسی کی موت سے کیسے بچے؟ سید جبران نے چونکا دینے والا واقعہ سنا دیا

image

"میں شوٹنگ کے لیے اڈیالہ جیل گیا تھا، ایک سین میں مجھے پھانسی گھاٹ پر لٹکانا تھا۔ میں پلیٹ فارم پر کھڑا ہوا، کالے ماسک کے ساتھ، اور لیور کھینچا گیا۔ لیور پھنس گیا اور ڈائریکٹر نے کہا کہ شاٹ خراب ہوگیا ہے۔ پھر اس نے کہا کہ دوبارہ شاٹ لینا ہے اور مجھے پلیٹ فارم سے نیچے اترنے کو کہا۔ جیسے ہی میں نیچے اترا، لیور کھینچا گیا اور پلیٹ فارم کھل گیا۔ اگر میں اس پر کھڑا ہوتا تو آج زندہ نہ ہوتا۔"

اداکار سید جبران نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ کس طرح وہ اڈیالہ جیل میں شوٹنگ کے دوران موت کے منہ سے بال بال بچے۔ مقبول شو "ہسنا منع ہے" میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک ڈرامے کے سین میں انہیں پھانسی کے تختے پر کھڑا کیا گیا تھا۔ سب کچھ حقیقی لگنے کے لیے پلیٹ فارم اور لیور اصل کی طرح استعمال کیا گیا۔

جبران کے مطابق، شاٹ کے دوران لیور پھنس گیا اور ڈائریکٹر نے دوبارہ کوشش کرنے کا فیصلہ کیا۔ جیسے ہی وہ پلیٹ فارم سے نیچے اترے، لیور اچانک کھنچا اور پلیٹ فارم کھل گیا۔ خوش قسمتی سے وہ اس وقت تختے پر موجود نہیں تھے، ورنہ ان کی زندگی ختم ہوسکتی تھی۔

اس خطرناک واقعے کے بعد پورا کریو شاک میں آگیا اور سب نے انہیں فوراً صدقہ دینے کا مشورہ دیا، کیونکہ وہ حقیقی موت سے محفوظ نکلے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US