معروف ماڈل کے ناک پر کتے نے کاٹ لیا

image

برازیل سے تعلق رکھنے والی ماڈل جولیانا آئسن کی ناک پر کتے نے کاٹ لیا۔

جولیانا آئسن نے 2015 میں برازیل کے اس وقت کے صدر دلما روسیف کے خلاف برہنہ ہوکر احتجاج کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 39 سالہ جولیانا کتے پالنے کی شوقین ہیں، ان کے ساتھ خوفناک واقعہ نیوائیر نائٹ کے موقع پر میکسیکو سٹی میں پیش آیا جہاں جولیانا کی نیوائیر نائٹ خوفناک حادثے میں بدل گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولیانا کو ان کے پالتو کتے نے پہلے ہاتھ اور پھر منہ پر کاٹا جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی 2گھنٹے تک سرجری کی گئی۔

کتے کے کاٹنے کے حوالے سے جولیانا آئسن نے بتایا کہ’اکیتا نامی کتے نے میری ناک پر اتنی زور سے کاٹا کہ مجھے لگا کہ میں اپنا چہر ہ کھودوں گی لیکن شکر ہے پلاسٹک سرجری سے اب میرے چہرے پر کوئی نشان نہیں پڑے گا، ڈاکٹرز نے میری ناک کی پوری سرجری کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.