کیا شاہ رخ کی بیوی نے اسلام قبول کر لیا؟ وائرل تصویرنے تہلکہ مچا دیا

image

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کا شمار انڈسٹری کے سب سے مقبول اور پسندیدہ جوڑوں میں ہوتا ہے۔ 1991 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سے ان کا رشتہ محبت، ایک دوسرے کیلئے احترام سمجھ بوجھ کی بنیاد پر قائم ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان دونوں کا تعلق مختلف مذاہب سے ہے، شاہ رخ خان مسلمان ہیں جبکہ گوری ہندو تاہم ان کے مذہبی اختلافات کبھی ان کی ذاتی زندگی پر اثرانداز نہیں ہوئے۔

شاہ رخ اور گوری اپنے بچوں، آریان خان اور سہانا خان، کو دونوں مذاہب کی تعلیمات اور روایات سیکھائی ہیں تاہم اب سوشل میڈیا پر گوری خان، شاہ رُخ اور ان کے بیٹے آریان کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جس نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

سوشل میڈیا پر تنازع اس وقت شروع ہوا جب کچھ تصاویر منظر عام پر آئیں جن میں شاہ رخ خان اور گوری خان کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ آریان خان بھی موجود ہیں۔

ان تصاویر کو دیکھ کر کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ شاہ رخ نے گوری کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا ہے اور اب گوری خان مسلمان ہوچکی ہیں۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا کچھ صارفین نے اسے حقیقت سمجھ کر گوری کے اسلام قبول کرنے پر شدید تنقید کی تو کچھ نے اس تصویر کی حقیقت کو پہچانتے ہوئے اسے اے آئی سے تیار کردہ فیک امیج قرار دیا جو بلکل درست ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.