پاکستان کی ایک اور نامور شوبز جوڑی کی شادی کی تیاریاں

image

پاکستانی اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کی تیاریاں شروع ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کے حوالے سے خبریں شیئر کرنے والے انسٹاگرام پیج پر گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کی تیاریاں شروع ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

دونوں اداکاروں کی شادی کا دعویٰ گوہر رشید کے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سامنے آیا۔

گوہر رشید نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ’بسم اللہ 2025‘لکھا، ویڈیو میں شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف اور ان کے دیگر دوست اداکار بھی موجود ہیں۔

پیج پر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہےکہ اداکارہ کبریٰ خان اور مرزا گوہر رشید کی شادی کی تیاریاں کراچی میں جاری ہیں، دونوں اداکاروں کی شادی نہایت دھوم دھام سے ہوگی جس کیلئے گزشتہ رات اداکاروں نے ڈانس پریکٹس بھی کی۔

یاد رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی گہری دوستی اور قریبی تعلقات سے مداح بخوبی واقف ہیں۔

چند ماہ قبل گوہر رشید نے ایک انٹرویو کے دوران سنگل نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھاکہ اب میں ان کے بغیر اپنی زندگی کا تصور نہیں کر سکتا، ان کے بارے میں اتنی باتیں کرسکتا ہوں کہ اس پر پورا شو ہو سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.