انجری کے شکار صائم ایوب علاج کے لیے لندن روانہ

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب انجری کا شکار ہونے کے بعد علاج کے لیے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق منگل کے روز جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کے ایئرپورٹ سے صائم ایوب اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود لندن روانہ ہوئے۔ 

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ  کے ماہر سپورٹس آرتھو ڈاکٹرز کل صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔ 

 

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ’صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے علاج معالجے کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’صائم ایوب کی صحت کے حوالے سے مسلسل ڈاکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہوں اور صائم کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔‘ 

صائم ایوب جنوبی فریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.