نومنتخب امریکی صدر کا بڑا اعلان

image

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھنے کا اعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیج میکسیکو کے نام کی تبدیلی اس لیے کریں گے کیونکہ یہ امریکا کا پانی ہے، کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا نے غیرقانونی امیگریشن اور منشیات اسمگلنگ نہ روکی تو 25 فیصد ٹیرف لگا دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کو بھولنا نہیں چاہیے کہ اس کا دفاع امریکا کرتا ہے، قومی سلامتی مقاصد کے لیے گرینڈ لینڈ بھی امریکا کو ملنا چاہیے۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.