تامل سپر اسٹار کی اسپورٹس کار کو حادثہ، ویڈیو وائرل

image

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اجیت کمار کی اسپورٹس کار تیز رفتاری کے دوران حادثے کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ دبئی 24 آورز ریس کے لیے پریکٹس کے دوران پیش آیا۔

حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریس ٹریک پر تیز رفتاری سے دوڑتی کار بیریئر سے ٹکراکر کئی مرتبہ گھومتی ہے، ویڈیو میں حادثے کے بعد ریسکیو کی گاڑی کو حادثے کے مقام پر موجود دیکھا جاسکتا ہے۔

حادثے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فینز میں اجیت کمار کی صحت کے بارے میں تشویش پیدا ہوگئی جس کے بعد ان کے منیجر کی جانب سے پیغام بھی جاری کیا گیا۔

اجیت کمار کی صحت سے متعلق ان کے منیجر سریش چندر نے بتایا کہ ’اجیت مکمل طور پر محفوظ ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے‘۔

خیال رہے کہ اداکار اجیت کمار کار ریسنگ کا بھی شوق رکھتے ہیں اور ان کے پاس کئی مہنگی گاڑیاں اور موٹر بائیکس بھی ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.