دنیا کے امیرترین افراد کی نئی فہرست جاری

image

امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست جاری کردی۔

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ٹاپ تھری پر ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ شامل ہیں۔

فوربز کی تازہ ترین رپورٹ میں ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے جن کی مجموعی دولت 425.2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق امیر ترین افراد کی فہرست میں ایلون مسک کے بعد جیف بیزوس 241 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 1994 میں ای کامرس کی بڑی کمپنی ایمازون کی بنیاد رکھی۔

میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی دولت کا تخمینہ 217.7 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جب کہ لیری ایلیسن 209 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.