افریقی ملک چاڈ کے صدارتی محل پر مسلح افراد کا حملہ

image

شمالی افریقا کے ملک چاڈ کے صدارتی محل پر مسلح افراد کے حملے میں 18 حملہ آور سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت انجامینا میں بدھ کے روز صدارتی محل پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔

خبر رساں ایجنسی کے رپورٹرز نے انجامینا میں فائرنگ کی آوازیں سنیں اور سڑکوں پر ٹینک دیکھے گئے جبکہ سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی کہ مسلح افراد نے صدارتی کمپلکس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

چاڈ کے سکیورٹی ذرائع نے بھی بتایا کہ بدھ کی شام مقامی وقت کے مطابق تقریباً پونے 8 بجے صدارتی عمارت کے اندر مسلح کمانڈوز نے فائرنگ کی تاہم صدارتی محل کے سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں قابو میں کر لیا۔

چاڈ کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے نتیجے میں جوابی کارروائی میں 18 حملہ آور اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق 18 حملہ آور ہلاک اور 6 زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک سکیورٹی اہکار ہلاک اور3 زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

چاڈ حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے صدارتی کمپلکس میں گھسنےکی کوشش کی، صورتحال قابومیں ہے،عدم استحکام کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.