سلمان خان شادی کیوں نہیں کر رہے؟ والد کا بڑا انکشاف

image

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بیٹا ساتھی اداکاراؤں میں شادی کیلئے کونسی خوبی تلاش کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سلیم خان نے بتایا کہ ان کا بیٹا سلمان شادی کیلئے ساتھی اداکاراؤں میں ماں تلاش کرتا ہے جو کہ ملنا بہت مشکل ہے یہی وجہ ہے انکی شادی اب تک نہیں ہوسکی۔

59 سالہ سلمان خان کے ماضی میں بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں کے ساتھ قریبی تعلقات رہ چکے ہیں جن میں کترینہ کیف، سومی علی اور سنگیتا بجلانی اور ایشوریا رائے جیسی اداکارائیں شامل ہیں۔

اس حوالے سے سلمان کے والد سلیم خان نے ایک پرانے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سلمان کی شادی نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ ان کی سوچ کا تضاد بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان جب کسی سے تعلق قائم کرتے ہیں تو اس میں اپنی والدہ جیسی گھرداری کی خصوصیات تلاش کرنے لگتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ اداکارہ اپنا کیرئیر چھوڑ کر صرف ہاؤس وائف بن جائے۔

ان کے والد کے مطابق یہ توقع غیر مناسب ہے، کیونکہ کیریئر پر مبنی زندگی گزارنے والی خواتین سے یہ توقع کرنا کہ وہ مکمل طور پر گھر داری کو اپنائیں گی، غلط ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایک ورکنگ اداکارہ بچوں کی پرورش، ان کا ہوم ورک کروانے یا ان کے لنچ تیار کرنے جیسے روایتی گھرداری کے کام نہیں کر سکتی۔

سلیم خان نے اعتراف کیا کہ یہ سلمان خان کا ایک بڑا مسئلہ ہے کہ وہ تعلقات میں اپنی ماں کی خصوصیات تلاش کرتے ہیں، جو حقیقت پسندانہ نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.