سلمان نے میری نقل کی ۔۔ حسن جہانگیر نے سلمان خان پر اُن کا کون سا اسٹائل کاپی کرنے کا الزام لگا دیا؟

image

حسن جہانگیر پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ ہیں۔ ان کا گانا "ہوا ہوا" تین نسلوں سے مداحوں کا پسندیدہ ہے۔ وہ پاکستانی موسیقی میں ایک شخصیت اور منفرد انداز لائے۔ وہ اب بھی اتنے ہی فٹ ہیں اور ان کے گانے اب بھی کاپی کیے جا رہے ہیں۔

حال ہی میں حسن جہانگیر نے ایف ایچ ایم پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، فٹنس اور فیشن کے بارے میں بات کی۔

حسن جہانگیر نے بتایا کہ وہ کس طرح میگزین کی ریسرچ کرتے تھے اور لنڈا بازار جا کے کپڑے خریدتے تھے تاکہ وہ بہترین آؤٹ فٹ تیار کر سکیں، جو آگے چل کر مشہور ہو گئے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ، برصغیر میں اسٹیج پر شرٹ اتارنے کا انداز انہوں نے متعارف کرایا جسے بعد میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سمیت ہر جگہ کاپی کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ، وہ 80 کی دہائی میں اسٹار تھے اور وہ اسٹیج پر شرٹ اتارتے تھے۔ جبکہ سلمان خان نے کافی بعد میں ڈیبیو کیا اور پھر یہ انداز اپنایا۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.