ریا، کبیر کے لائق ہی نہیں تھی۔۔ من مست ڈرامے کا اختتام کیا ہوگا؟ صارفین نے تکے لگانے شروع کردیے

image

’’مجھے پوری امید ہے کہ آخری قسط میں ریا آخرکار کبیر کی محبت پر یقین کرلے گی، ان شاء اللہ‘‘

’’چلیں میں ایک اسپوئلر دیتا ہوں: جب عدالت سزا دینے لگے گی تو کبیر واجد کی ویڈیو دکھا دے گا، ریا کو بھی سچ پتہ چل جائے گا اور وہ کبیر سے معافی مانگے گی۔ دونوں خوشی سے جیئیں گے اور آسمہ واجد کو مار دے گی۔ کہانی ختم!‘‘

’’جب واجد نے ویڈیو بنائی، وہ اس میں صاف نظر آ رہا تھا۔ اگر وہ ویڈیو کسی طرح کبیر تک پہنچ جائے تو واجد پکڑا جائے گا اور کبیر بے قصور ثابت ہو سکتا ہے‘‘

’’ریا کو کبیر کا ساتھ نہیں ملنا چایئے، وہ کبیر کے لائق نہیں تھی کیونکہ اس پر کبھی اعتبار نہیں کیا، صرف ڈرامے کرتی رہی‘‘

جیونیوز کے مقبول ڈرامے ’من مست ملنگ‘ نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا سنگ میل عبور کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ نوران مخدوم کی تحریر اور علی فیضان کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ ڈراما 7th Sky Entertainment کے بینر تلے پیش کیا جا رہا ہے۔ ریا خان اور کبیر خان کی کہانی محبت، قربانی اور خاندانی مخالفتوں سے گزر کر شادی کے بندھن تک پہنچی، لیکن اب اختتام قریب ہے، اور ناظرین تجسس میں مبتلا ہیں کہ انجام کیا ہوگا۔

ڈرامے کی 55ویں قسط آج نشر ہونے جا رہی ہے، جو سکندر کی اچانک اور افسوسناک موت کے بعد کی صورتحال کو سامنے لائے گی۔ نکاح کے دن سکندر کو اس کے دشمن واجد نے قتل کر دیا، جو اس کی بڑی بہن آسمہ کا پرانا عاشق بھی نکل آیا۔ یہ موڑ ناظرین کے لیے صدمہ خیز ثابت ہوا کیونکہ وہ دونوں مرکزی جوڑوں کے خوشگوار اختتام کی توقع کر رہے تھے۔

اب جبکہ ڈراما اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، مداح سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ کئی لوگ کبیر اور ریا کے درمیان سچائی سامنے آنے اور خوشی کا اختتام ہونے کی امید کر رہے ہیں، جبکہ کچھ اب بھی سکندر کے قتل پر افسوس میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ کہانی کو اس اندوہناک موڑ کے بغیر بھی مثبت انجام دیا جا سکتا تھا۔

مداحوں کی بڑی تعداد ریا کے رویے پر بھی تنقید کر رہی ہے اور اسے کبیر کی محبت کے لائق نہیں سمجھتی۔ تاہم کئی شائقین اب بھی چاہتے ہیں کہ کبیر کی سچائی سب پر عیاں ہو اور وہ اپنی محبت کو پا سکے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.