لاس اینجلس میں آگ سے ہزاروں عمارتیں راکھ، 150 ارب ڈالر کا نقصان

image
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ پر تین دن گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا جس نے دو ہزار سے زیادہ گھروں اور ہزاروں عمارتوں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فائر فائٹرز لاس اینجلس کے علاقے میں لگنے والی بڑی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں اب تک پانچ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

آگ نے بحر الکاہل کے ساحل سے لے کر پاساڈینا تک رہائشی علاقے کو تباہ کر کے ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ البرٹو کاروالہو نے جمعرات کی شام کو بتایا کہ آگ کی وجہ سے تمام لاس اینجلس یونیفائیڈ سکول اور دفاتر جمعے کو بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے تک سکولوں میں کلاسز دوبارہ شروع نہیں ہوں گی۔

کاروالہو نے کہا کہ ضلع کے دو پرائمری سکول آگ سے تباہ ہو چکے ہیں اور ایک ہائی سکول کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ فاؤنڈیشن ان ضلعی ملازمین کی مدد کے لیے کام کر رہی ہے جن کے گھر آگ سے متاثر ہوئے ہیں۔

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے جمعرات کی شام ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اب مزید 900 فائر فائٹرز کو ویسٹ ہلز اور کالاباساس کے قریب تیزی سے پھیلنے والی کو بجھانے کے لیے تعینات کیا جا رہا ہے۔

بھڑکنے کے چند ہی گھنٹوں میں آگ کے شعلے ڈھائی مربع کلومیٹرکے رقبے پر پھیل گئے۔

موسم اور اس کے اثرات کے بارے میں ڈیٹا فراہم کرنے والی نجی کمپنی ’ایکو ویدر‘ نے جمعرات کو آگ سے نقصان کے تخمینے کو 150 ارب ڈالر تک بڑھا دیا ہے۔

اس سے قبل کمپنی نے اندازہ لگایا تھا کہ نقصان 57 بلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

بھڑکنے کے چند ہی گھنٹوں میں آگ کے شعلے ڈھائی مربع کلومیٹرکے رقبے پر پھیل گئے۔ فوٹو: اے پی

امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ جنوبی کیلیفورنیا کے لوگوں کو ان کا پیغام ہے کہ ’ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم کہیں نہیں جا رہے ہیں۔‘

تاہم بائیڈن ایڈمنسٹریشن کی مدت میں دو ہفتے سے بھی کم وقت باقی ہے، اور یہ ایک ایسا وعدہ ہے جو شاید وہ پورا نہ کر سکیں۔

ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے، اور وہ کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹک گورنر گیون نیوزوم سے جنگل کی آگ کے معاملے پر اختلاف کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے حال ہی میں گورنر نیوزوم کو لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.