بس افسوس ہے۔۔ نیلم منیر کی شادی پر میرا کیوں اداس ہوگئیں؟ ویڈیو میں وجہ بھی بتا دی

image

"بس افسوس ہے..." اداکارہ میرا نے نیلم منیر کی شادی پر سوال کرنے والے رپورٹر کو یہ جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی کے انٹرویو کے دوران، جب ان سے نیلم منیر کی شادی پر تاثرات پوچھے گئے، تو میرا نے پہلے ایک روہانسی شکل بنائی اور کہا کہ انہیں اپنی شادی کی تاخیر کا افسوس ہے۔ مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، "میرے ساتھ تو کوئی شادی ہی نہیں کرنا چاہتا۔"

میرا کا یہ بیان ان کے مداحوں کے لیے حیرت کا باعث بنا، کیونکہ ماضی میں ان کی شادیوں کے چرچے بھی خاصے گرم رہے ہیں۔ 2010 میں عتیق الرحمان نامی شخص نے میرا کے ساتھ نکاح کا دعویٰ کیا تھا اور نکاح نامہ بھی عدالت میں پیش کیا۔ پہلے میرا نے انکار کیا، لیکن عدالت نے شواہد کی بنیاد پر انہیں عتیق الرحمان کی اہلیہ قرار دیا۔

2014 میں میرا کی ایک اور شادی کی خبریں سامنے آئیں، جس میں ان کے شوہر کیپٹن نوید کا ذکر ہوا۔ اس کے باوجود کہ دونوں کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئیں، میرا نے اس تعلق کو بھی جھٹلایا۔

90 کی دہائی میں پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی میرا، صرف اپنے فلمی کرداروں کی وجہ سے نہیں بلکہ تنازعات، دلچسپ بیانات اور انگریزی بولنے کی کوششوں کے باعث بھی خبروں میں رہیں۔ فلمی کیریئر کے بعد، میرا نے بالی ووڈ میں قسمت آزمانے کی کوشش کی لیکن وہاں کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.