ادکارہ میرا نے اپنی شادی سے متعلق کیا کہا؟

image

معروف پاکستانی اداکارہ میرا اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے روہانسی ہوگئیں۔

اکثر و بیشتر خبروں کی زینت رہنے والی اداکارہ میرا کا حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک مختصر انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں نجی ٹی وی کا اینکر ان سے انتہائی ذاتی قسم کے سوالات کر رہا ہے۔

اداکارہ سے اینکر نے سوال کیا کہ 'نیلم منیر صاحبہ کی شادی ہوگئی ہے، آپ کا کب تک کا ارادہ ہے؟'

جواب میں میرا نے کچھ سوچتے ہوئے کہا 'بس! افسوس ہے'، جس پر اینکر نے کہا 'نیلم منیر کی شادی کا افسوس ہے یا اپنی شادی میں تاخیر ہونے کا؟' میرا نے جواب دیا کہ اپنی شادی میں تاخیر کا افسوس ہے۔

اینکر کے مسلسل سوالات پر میرا نے انتہائی تحمل مزاجی سے جواب دیا کہ 'مجھے اب تک کوئی نہیں ملا، مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا، مجھے وجہ نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے'۔

اینکر کے سوالات پر آخر میں میرا کرسی سے اٹھ کر یہ کہتے ہوئے چلی گئیں کہ 'مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا'۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اینکر پر شدید اعتراض اٹھایا جا رہا ہے، صارفین کے مطابق اینکر کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات انتہائی نامناسب تھے جس نے میرا کو پریشان کیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.