بہت سے لوگ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا چاہتے ہیں جبکہ کچھ کو بیرون ملک ڈرائیونگ کی ملازمت بھی درکار ہوتی ہے. اس کے لیے بھی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانا ضروری ہوتا ہے. اس آرٹیکل میں ہم آپ کو اس کا آسان طریقہ بتائیں گے.
سب سے پہلے اپنے نزدیکی ڈرائیونگ لائسنس دفتر جا کر ٹوکن لیں اور اپنی باری کا انتظار کریں. انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لئے شناختی کارڈ کی کاپی، پاسپورٹ کے فرنٹ پیج کی کاپی اور ڈرائیونگ لائسنس کے علاوہ اصلی شناختی کارڈ درکار ہوتا ہے.
ایک برس کے انٹرنیشنل لائسنس کی فیس 1350 روپے اور کوریئر چارجز 400 روپے ہیں جبکہ لائسنس زیادہ سے زیادہ 3 برس کے لئے بن سکتا ہے جس کی فیس 4530 روپے ہیں.
واضح رہے یہ معلومات لاہور، پنجاب ٹریفک پولیس کے سرکاری پیج سے حاصل کی گئی ہیں. آپ اپنے علاقے کی معلومات قریبی دفتر یا آن لائن بھی حاصل کرسکتے ہیں.