ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز، سات تبدیلیوں کے ساتھ پاکستان سکواڈ کا اعلان

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

سنیچر کو پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والے 15 رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

سپن بولنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے آف سپنر ساجد خان اور لیفٹ آرم سپنر نعمان علی کے ہمراہ ایک مظبوط کمبینیشن بنانے کے لیے لیگ سپنر ابرار احمد کو سکواڈ میں دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔

دوسری طرف انجری کا شکار صائم ایوب اور آؤٹ آف فارم عبداللہ شفیق کی جگہ اوپنرز امام الحق اور محمد ہریرہ کو ٹیم میں واپس شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں پر ورک لوڈ کم کرنے کے لیے عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔

ان کی جگہ سلیکٹرز نے خرم شہزاد کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے جبکہ محمد علی اور اَن کیپڈ کاشف علی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم میں موقع دیا جائے گا۔

وکٹ کیپر و بیٹر حسیب اللہ کی غیر موجودگی میں پاکستان انڈر 19 کے سابق کپتان اور پاکستان شاہینز کے کپتان روحیل نذیر کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 17 سے 21 جنوری جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کا سکواڈشان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)،  ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر/ بیٹر )، نعمان علی، روحیل نذیر (وکٹ کیپر/ بیٹر )، ساجد خان، اور سلمان علی آغا پاکستان کے سکواڈ میں شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.