مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے، وزیر اعظم

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے خواتین کو درپیش چینلنجز کے حوالے سے 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد ہمارے لیے اعزاز ہے۔ ملالہ یوسفزئی خواتین کے لیے ہمت اور حوصلے کی مثال ہیں۔

انہوں نےکہا کہ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم ایک بڑا چیلنج ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔ 9 سال کی ارفع کریم نے آئی ٹی کے شعبے میں اپنا نام پیدا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم مضبوط اور ترقی یافتہ معاشرے کے لیے ناگزیر ہے۔ جبکہ لڑکیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ان کا بنیادی حق ہے۔ دانش اسکول سے تعلیم مکمل کرنے والی طالبات آج سب کے سامنے روشن مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ لڑکیوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے سے معاشرہ مضبوط اور ترقی یافتہ ہو گا۔ لڑکیوں کو فنی تعلیم کے ہنر سے مالا مال کرنا ہے۔

کانفرنس میں خواتین کے لیے یکساں مواقع یقینی بنانے کے لیے عالمی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل نے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت لڑکیوں کی تعلیم پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔ اور شراکت داری کا معاہدہ لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں بنیادی ستون کا کردار ادا کرے گا۔ معاہدے کے تحت مسلم ملکوں میں لڑکیوں کی معیاری تعلیم تک رسائی آسان بنائی جائے گی۔

اس سے قبل بھی وزیراعظم شہباز شریف کا افتتاح خطاب میں کہنا تھا کہ لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی میں آج بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔ شرکا کو عالمی کانفرنس میں شرکت پر خوش آمدید کہتے ہیں، انہوں نے ملالہ یوسفزئی کو بھی خوش آمدید کہا، وزیراعظم کاکہنا تھا کہ شاہ سلمان،محمد بن سلمان کے کانفرنس میں تعاون پر شکرگزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد پاکستان کے لیے اعزاز ہے،ملالہ یوسفزئی کی کانفرنس میں شرکت باعث فخر ہے،بین الاقوامی کانفرنس میں شریک تمام غیرملکی وفود کی آمد پر ان کا مشکور ہوں۔

لاہور ہائیکورٹ نے ملتان شہر کو گرین سٹی بنانے کا حکم دے دیا

وزیراعظم نے اپنی تقریر میں حضرت خدیجہؓ کی تجارت کیلئے کی گئی کوششوں کا حوالہ دیا۔ شہباز شریف نے شہید بینظیر بھٹو کی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں۔ مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر معاشرے میں تعلیم کا حصول بنیادی حق ہے۔ ارفع کریم سب کیلئے ایک مثال ہے،لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کا چیلنج درپیش ہے، ہمیں خواتین کے حقوق کو یقینی بنانا ہو گا، طالبات اپنی قابلیت سے عالمی معیشت میں کردار اداکرسکتی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ترقی کے لئے کردار اداکریں،لڑکیوں کومعیاری تعلیم فراہم کرنے سے معاشرہ مضبوط ہوتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.