بھارتی بزنس مین کے ریمارکس پر دیپکا پیڈوکون کا سخت ردعمل

image

بھارت کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے چیئر کی جانب سے ہر ہفتے 90 گھنٹے کام کرنے کی حمایت کرنے کے کلپ سامنے آنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کام اور زندگی کے درمیان توازن کی اہمیت کی وکالت میں سامنے آگئیں۔

لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کے چیئرمین ایس این سبرامنیم کی جانب سے کمپنی کے ایک اندرونی اجلاس کے دوران دیے گئے ریمارکس کے ایک کلپ کے منظر عام پر آنے کے بعد ریڈٹ صارفین نے غم و غصے کو جنم دیا۔ ویڈیو میں انہوں نے اتوار کو کام پر بلانے کا اطلاق نہ کر پانے پر افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا ’اگر میں آپ سے اتوار کو کام کروا سکوں تو مجھے زیادہ خوشی ہوگی۔ آپ گھر پر بیٹھ کر کیا کرتے ہیں؟ آپ کتنی دیر تک اپنی اہلیہ کو دیکھ سکتے ہیں یا اہلیہ کتنی دیر تک اپنے شوہر کو دیکھ سکتی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں سب سے آگے رہنا ہے تو ہفتے میں 90 گھنٹے تک کام کرنا لازمی ہے۔

ذہنی صحت کے مسائل کی وکالت کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اس معاملے پر سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی سینئر پوزیشن پر موجود لوگوں کو ایسی باتیں کرتے دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے ’#MentalHealthMatters‘ بھی لکھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.