معروف اداکارہ خطرناک بیماری میں مبتلا، مداح پریشان

image

معروف اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو جنہوں نے حال ہی میں جاسوسی تھرلر "سیٹاڈل: ہنی بنی" میں شاندار اداکاری سے دل جیتے، نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ وہ چکن گونیا جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں۔

اس خبر نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا، تاہم اداکارہ نے اپنی صحت یابی کا یقین بھی دلایا۔

سامنتھا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ جم میں ورزش کرتے ہوئے دکھائی دیں۔ ویڈیو میں وہ اپنی تکلیف دہ جوڑوں کے درد کے بارے میں بات کرتی ہیں، جو چکن گونیا کی اہم علامات میں سے ایک ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں سامنتھا نے مزاحیہ انداز میں لکھا، "چکن گونیا سے صحت یاب ہونا بہت مزے دار ہے۔ جوڑوں کا درد اور سب کچھ!"

مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سامنتھا کے فین پیجز پر ان کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

سامنتھا نے گزشتہ سال اپنی بیماری میوسائٹس کے علاج کے بعد فلمی دنیا سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لیا تھا۔ اپنی 37ویں سالگرہ پر، انہوں نے اپنی نئی فلم "بنگارم" کا اعلان کیا، جو ان کی پہلی پروڈکشن ہوگی۔

اس فلم میں سامنتھا مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ اپنی پروڈکشن کمپنی "ترللل موونگ پکچرز" کے تحت فلم پروڈیوس بھی کریں گی۔

اداکارہ کو اپنی ایکشن سے بھرپور فلم "سیٹاڈل: ہنی بنی" میں بہترین اداکاری پر زبردست پذیرائی ملی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ ورون دھون نے بھی اہم کردار ادا کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.