ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں حالیہ ہفتے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 2025 کے ایڈیشن کے لیے ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کی حمایت یافتہ اور لبنانی ڈائریکٹر سارہ فرانسس کی فلم ’ڈیڈ ڈاگ‘ شامل کی گئی ہے۔عرب نیوز کے مطابق انٹرنیشنل فلم فیٹسیول میں لائن اپ ہونے والی فلم میں ولید اور عائدہ میاں بیوی کی کہانی ہے جو طویل عرصہ علیحدہ رہنے کے بعد دوبارہ ملتے ہیں۔
روٹرڈیم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 30 جنوری سے 9 فروری تک منعقد ہوگا۔ فوٹو انسٹاگرام
اس فلم میں میاں بیوی اپنے درمیان پیدا ہونے والے جذباتی فاصلے کا جیسے ہی سامنا کرتے ہیں، کئی راز منظر عام پر آتے ہیں جن میں عائدہ کی اپنے پالتو کتے ’پنٹو‘ کے بارے میں خاموشی شامل ہے۔
بدلتے ہوئے حالات اور ان کہی سچائیوں کے پس منظر میں بنائی گئی ’ڈیڈ ڈاگ‘ اجنبیت، اعتماد اور شادی کی پیچیدگیوں جیسے موضوعات کو اجاگر کرتی ہے۔
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول روٹرڈیم میں 30 جنوری سے 9 فروری تک منعقد ہوگا۔