نیلم منیر کے شوہر کا تعلق کہاں سے ہے؟ دیور نے بتا دیا

image

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہر محمد راشد کا تعلق پاکستان کے شہر میانوالی سے ہے۔

سال نو کے آغاز میں نیلم منیر نے دبئی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

جس کے بعد اب نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم منیر کے دیور ثمر رانجھا نے بتایا کہ ’ ہم 4 بھائی اور 2 بہنیں ہیں، میرے بھائی کا اصل نام راشد ہے جبکہ دوستوں میں انھیں شاہد کے نام سے پکارا جاتا ہے، بھائی 2006 سے دبئی میں مقیم ہیں وہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹوارزم کا بزنس ہے، ساتھ ہی ان کے 3 سے 4 ریسٹورنٹس بھی ہیں‘۔

ثمر رانجھا کے مطابق ’محمد راشد اور نیلم منیر کی پہلی ملاقات دبئی میں ریسٹورنٹ میں ہوئی، پھر اسنیپ (اسنیپ چیٹ) پر گفتگو ہونے لگی اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی، دو ڈھائی سال تک دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں رہے اور پھر شادی کرلی‘۔

اداکارہ کے دیور نے بتایاکہ’بھائی کی شادی اور ولیمہ دبئی میں ہوا جس میں مجھ سمیت فیملی کے چند لوگ شریک ہوئے، سلامی میں بھابھی نیلم نے مجھے گولڈ کی چین اور موبائل گفٹ کیا جبکہ میں نے سلامی میں بھابھی کو 8 سے 9 لاکھ پاکستانی روپے کا بریسلیٹ گفٹ کیا، بھائی بھابھی کی پاکستان واپسی پر ایک ولیمہ میانوالی میں بھی منعقد کیا جائے گا‘۔

نیلم منیر کے دیو ر نے مزید کہا کہ‘بھائی اور بھابھی دونوں کی آمدنی بہت اچھی ہے جبکہ نیلم منیر اخلاقاً بہت اچھی ہیں، ان کی فیملی سے بھی اکثر وبیشتر بات ہوتی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یوٹیوبر یاسر شامی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نیلم منیر کے شوہر کے حوالے سے تفصیلات شیئر کی تھی۔

یوٹیوبر نے دعویٰ کیا تھا کہ نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں، نیلم منیر کے شوہر دبئی پولیس میں شرطے ہیں اور اگر دبئی پولیس کے موجود اہلکاروں کا تجربہ 2 سے 3 سال کا ہو تو ان کی تنخواہ 13ہزار درہم ہوتی ہے، جو ( پاکستانی 10 لاکھ روپے) بنتی ہے، اگر ان اہلکاروں کا تجربہ5 سے 8 سال کاہو تو معاوضہ 13ہزار درہم سے 18ہزار درہم (یعنی 13 سے 14 لاکھ روپے ) بنتا ہے لیکن اگر دبئی پولیس اہلکاروں کا تجربہ 8 سے 10سال کا ہو ان کی تنخوا ہ 22ہزار درہم یعنی 16 سے 17 لاکھ پاکستانی روپے تک بنتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.