خون میں لت پت سیف علی خان کو کس نے اسپتال پہنچایا؟

image

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے کے بعد اب اس واقعے کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے کے بعد سیف علی خان کے گھر پر کوئی گاڑی اس حال میں موجود نہیں تھی کہ جس میں انہیں اسپتال لے جایا جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خون میں لت پت سیف علی خان کو ان کے سب سے بڑے بیٹے ابراہیم رکشے میں اسپتال لے کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ ابراہیم نے مزید وقت ضائع نہ کرنے کا سوچ کر والد کو رکشے میں اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا، وہ اور سیف علی خان گھر سے 2 کلومیٹر دور اسپتال پہنچے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان پر چھری سے حملے کے 6 زخم آئے جس کے بعد ان کی اسپتال میں فوری سرجری کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کے گھر پر پیش آئے واقعے کی پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں جن کی مدد سے تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رات میں پیش آئے واقعے کے وقت کرینہ کپور گھر پر موجود نہیں تھیں تاہم اب ان کی گھر پہنچ کر تفصیلات لینے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ کو گھر پر موجود ملازمین سے واقعے کی تفصیلات لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور شام سے ہی اپنی بہن کرشمہ کپور اور دیگر دوستوں کے ساتھ موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، اسپتال منتقل

اس حوالے سے کرشمہ کپور نے سوشل میڈیا پر تصویر بھی شیئر کی تھی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کرینہ کپور اپنے گھر پر موجود نہیں تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.