عاطف اسلم کا حمزہ علی عباسی سے متعلق بڑا انکشاف

image

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے پہلے حمزہ علی عباسی نیمل خاور کو ان کے موبائل سے پیغامات بھیجا کرتے تھے۔

عاطف اسلم، حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں تینوں فنکار مزاحیہ انداز میں گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں عاطف اسلم نے کہا کہ حمزہ علی عباسی میرے حاجی بھائی ہیں اور ہم نے ایک ساتھ حج کیا تھا۔ انہیں یاد ہے کہ حج کے دوران حمزہ کے پاس موبائل نہیں تھا، تو حمزہ نے نیمل سے کہا کہ عاطف کے فون پر میسج بھیجو، اور پھر حمزہ نے ان کا موبائل لے کر نیمل سے باتیں کرنا شروع کر دیں۔

عاطف اسلم نے مزید بتایا کہ حج کے دوران ہی ان دونوں نے فیصلہ کیا کہ ان کی شادی کب اور کہاں ہوگی اور حمزہ نے شادی کے معاملات پر نیمل سے باتیں ان ہی کے موبائل پر کیں۔

عاطف اسلم کے مطابق نیمل نے حمزہ سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنے بال نہ کٹوائیں کیونکہ اس وقت حمزہ کے بال بڑے تھے۔

اس دوران حمزہ علی عباسی نے ہنستے ہوئے گلوکار کی باتوں کا جواب دیا اور کہا کہ عاطف اسلم میرے حاجی بھائی ہیں اور وہ حج کے دوران میرے ساتھ تھے۔ عاطف نے ہی مجھے صابن دیا تھا، اور میرے پاس ٹوتھ برش اور چپل بھی نہیں تھے، عاطف ہی نے یہ سب چیزیں مجھے فراہم کیں اور حج پر میری بہت مدد کی۔

سوشل میڈیا پر تینوں معروف فنکاروں کا یہ ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.