امریکی صدر جوبائیڈن تین روز بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ نئے صدر کا حلف اُٹھائیں گے۔
اس سے قبل کہامریکا میں انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہو۔ جوبائیڈن اور ان کی کابینہ کے وزرا اپنے اپنے محکموں سے الوداعی خطاب کر رہے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو صدر جوبائیڈن کا معتمد ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ سیاسی رفیق کے ساتھ ساتھ ان دونوں کے درمیان اعتماد اور دوستی کا رشتہ بھی ہے۔
مسلح افواج کی جانب سے الوداعیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے صدر جوبائیڈن کے بارے میں ایک انکشاف بھی کیا۔
امریکا کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن کاخفیہ ہتھیار خاتون اول جل بائیڈن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ آپ ایک فیصد ہیں جو 99 فیصدامریکیوں کادفاع کرتے ہیں، اس لیےآپ کے لیے ہمارے دلوں میں خاص مقام ہے ‘۔
اس موقع پر وزیردفاع لائیڈآسٹن نے کہا کہ جوبائیڈن کی قیادت میں امریکا نے روس کے خلاف یوکرین کا دفاع کیا، غزہ میں جنگ بندی کرائی اور حماس کی قید سے امریکی یرغمالی رہاکرائے۔