امریکہ نے تجارتی جنگ شروع کی تو ’ٹرمپ ٹیکس‘ لگائیں گے: کینیڈا

image
کینیڈین وزیر خارجہ نے نومنتخب امریکی صدر کے کینیڈا کے سامان پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کے مجوزہ منصوبے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانے جولی نے کہا کہ اگر نومنتخب امریکی صدر نے کینیڈین پراڈکٹس پر کسٹم ڈیوٹی بڑھائی تو جواب میں امریکیوں پر ’ٹرمپ ٹیکس‘ عائد کیا جئے گا۔

جمعے کو یہ کینیڈا کی جانب سے تجارتی مخاصمت پر پہلا سخت اور باضابطہ ردعمل تھا جو ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے بعد آیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے امریکی صدر کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی معاشی اور خارجہ پالیسی کے منصوبے کے تحت کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیکس عائد کریں گے۔

ٹرمپ کی مجوزہ پالیسی کے تحت میکسیکو، چین اور دیگر تجارتی شراکت دار ملکوں سے آنے والی درآمدات پر بھی کسٹم ڈیوٹی بڑھائی جائے گی۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ ’اس طرح امریکی ہمارے خلاف تجارتی جنگ شروع کریں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ دہائیوں بعد کینیڈا اور امریکہ کے درمیان ایک بہت بڑی تجارتی جنگ ہوگی۔‘

میلانے جولی نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ہم اپنی طرف سے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔‘

کینیڈا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ٹرمپ نے اپنے اعلان پر عمل کیا تو کینیڈا نے بھی اقدامات کی تیاری کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ پالیسی پر عملدرآمد کے نتیجے میں کینیڈا کے صارفین اور اُن کی ملازمتوں پر بہت بڑا اثر پڑے گا۔

اوٹاوا میں کینیڈین حکومت کے ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ امریکی ٹیکس کے جواب میں کینیڈا کے حکام نے امریکہ سے آنے والے سامان پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے پر غور کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کے وزیراعظم کو گورنر کہہ کر مذاق بھی اُڑاتے رہے ہیں۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں کینیڈا کی حکومت امریکی سٹیل کی مصنوعات، ٹائلٹس اور سنک کے سیرامکس، شیشے سے بنی اشیا اور اورنج جوس پر ٹیکس بڑھائے گی جس کو توسیع بھی دی جا سکتی ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ ’ہم کینیڈا اور کینیڈا کے عوام کا دفاع مضبوط کریں گے اور اس پر یکجا ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’مجوزہ ٹیکس امریکیوں کی ملازمتوں کو خطرے میں ڈالے گا، امریکی صارفین کے لیے قیمتیں بڑھیں گی، ہماری اجتماعی سکیورٹی کو خطرے سے دوچار کرے گا اور پورے براعظم کو متاثر کرے گا۔‘

 معاشی ماہرین کے مطابق ایک منظرنامہ یہ ہو سکتا ہے کہ اس ٹیکس کے بعد کینیڈا کی جی ڈی پی پانچ فیصد سے زیادہ گر جائے، بے روزگاری بڑھے اور مہنگائی میں اضافہ ہو۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.