بالی ووڈ سٹار سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار شخص کا تعلق کس ملک سے نکلا؟

image

انڈیا کے ساحلی شہر ممبئی میں اتوار کو ایک مشتبہ بنگلہ دیشی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بارے میں پولیس کا خیال ہے وہ بالی وڈ سٹار سیف علی خان پر حملے کا مرکزی ملزم ہے۔

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق معروف اداکار سیف علی خان پر جمعرات کو گھر میں گھس کر حملے نے ملک کی فلم انڈسٹری اور ممبئی کے رہائشیوں کو پریشان کر دیا ہے۔ شوبز شخصیات اور ممبئی کے رہائشی بہتر پولیسنگ اور سکیورٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

فلم سٹار پر ہونے والے حملے میں ان کے ہاتھوں اور گردن پر گہرے زخم آئے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

مشتبہ ملزم کی گرفتاری کے بعد ڈپٹی کمشنر آف پولیس ڈکشٹ گیدام نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے ’ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم بنگلہ دیشی شہری ہے اور انڈیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے بعد اس نے اپنا نام بدل لیا تھا۔‘

ممبئی کے مضافات سے گرفتار ہونے والے ملزم کا نام وجے داس بتایا جا رہا ہے لیکن دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس کا اصل نام محمد شریف الاسلام شہزاد ہے۔

پولیس افسر نے بتایا ’مشتبہ بنگلہ دیشی چھ یا سات مہینے پہلے ممبئی آیا تھا اور ایک ہاؤس کیپنگ ایجنسی کے ساتھ کام کر رہا تھا۔‘

ڈکشٹ گیدام کا کہنا ہے’ملزم سے مزید تفتیش کے لیے پولیس عدالت سے ان کا ریمانڈ لے گی۔‘

ملزم بنگلہ دیشی ہے اور انڈیا میں غیر قانونی مقیم تھا۔

ممبئی پولیس نے گذشتہ روز جمعہ کو اس حملے کے سلسلے میں ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا تھا جبکہ انڈین ریاست چھتیس گڑھ کی پولیس نے سنیچر کے روز ایک اور شخص کو حراست میں لیا تھا۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.