بُلٹ ٹرین کے لیے انڈیا کی پہلی زیر سمندر سرنگ میں خاص کیا ہے؟

image
انڈیا کے شہر احمد آباد اور ممبئی کو ملانے کے لیے ایک زیر زمین سرنگ کے منصوبے پر تعمیر کا کام جاری ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق انڈیا اپنی طرز کی پہلی سرنگ تعمیر کر رہا ہے جو سمندر کے نیچے سے گزرے گی۔

سات کلو میٹر طویل سرنگ ممبئی کو احمد آباد سے ملائے گی اور یہ خصوصی طور پر تیز رفتار چلنے والی بُلٹ ٹرینوں کے لیے تعمیر کی جا رہی ہے۔ یہ بُلٹ ٹرینیں 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہیں۔

زیر سمندر سرنگ کے اس منصوبے میں دونوں اطراف کی ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے دو متوازی پٹریاں ہوں گی، جسے انڈیا میں ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ سرنگ دراصل ممبئی احمد آباد کاریڈور منصوبے کا حصہ ہے۔

ممبئی احمد آباد کاریڈور ریلوے منصوبہ 508 کلو میٹر طویل ریلوے لائن اور 12 سٹیشنوں پر مشتمل ہو گا۔ اس منصوبے میں ممبئی اور احمد آباد کے علاوہ تھانے اور سورت بھی شامل ہیں۔

انڈیا کی ریلوے سپلائی کی ویب سائٹ کے مطابق ’زیرِ سمندر سرنگ نہ صرف ایک تعمیراتی کامیابی ہے۔ یہ نقل و حمل کو نئے سرے سے تشکیل دینے، مخلتف علاقوں کو جوڑنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔‘

اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ممبئی سے احمد آباد کے درمیان سفر میں تقریبا اڑھائی گھنٹے ہوجائے گا۔

سنیچر کو ممبئی میں تعمیراتی مقامات کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے اشونی ویشنو کا کہنا تھا کہ ’انڈیا کے پہلے باہمی طور پر ڈیزائن کیے گئے زیرِ سمندر سرنگ منصوبے کی تعمیر میں تمام اعلیٰ معیارات اور حفاظتی ضوابط اپنائے گئے ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’بلٹ ٹرین منصوبہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے سستی اور تیز ٹرانسپورٹیشن کے وژن کی تکمیل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.