مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہوں۔۔ مسٹر بجاج، سیف علی خان کی حفاظت کیسے کریں گے؟

image

بولی وڈ کے نامور اداکار سیف علی خان پر ہونے والے جان لیوا چاقو حملے کے بعد ان کی حفاظت کی ذمہ داری ایک اور مشہور شخصیت، رونیت رائے، المعروف مسٹر بجاج، نے سنبھال لی ہے۔ 59 سالہ رونیت، جو ڈرامہ سیریل کسوٹی زندگی کی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، ممبئی میں ایک پروفیشنل سیکیورٹی ایجنسی چلاتے ہیں، جس کی خدمات اب سیف علی خان کے لیے حاصل کی گئی ہیں۔

رونیت رائے نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، "یہ وقت بہت نازک ہے، اور میں سیف علی خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔" تاہم انہوں نے فراہم کی گئی سیکیورٹی کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے معذرت کر لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسٹر بجاج خود سیف کی رہائش گاہ کے باہر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کی سنجیدگی اور پروفیشنلزم نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

یہ تمام حفاظتی اقدامات اس وقت اٹھائے گئے جب سیف علی خان اپنے گھر میں ہونے والے چاقو حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ چھ دن کے طویل علاج کے بعد، آج انہیں اسپتال سے رخصت کر دیا گیا۔ اسپتال سے باہر آتے ہوئے سیف سفید شرٹ اور نیلی جینز میں دکھائی دیے۔ کمزوری کے باوجود انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ہاتھ جوڑ کر دعائیں لیں۔

سیف کی حفاظت کے لیے کیے گئے سخت اقدامات نہ صرف ان کی فیملی بلکہ فلم انڈسٹری کے دیگر ستاروں کو بھی تحفظ کا احساس دلا رہے ہیں۔ اس واقعے کے بعد بالی وڈ میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے، اور دیگر اداکاروں نے بھی اپنی سیکیورٹی مزید سخت کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.