انڈیا: مہا کمبھ کے میلے میں جانے کے لیے تین گھروں کو لوٹنے والا شخص ’اشنان‘ سے پہلے گرفتار

image

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں مہا کمبھ کے میلے پر جانے اور  کے لیے تین گھروں کو لوٹنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق تین گھروں میں مبینہ طور پر چوری کرنے والا شخص اترپردیش کے شہر پریاگراج میں جاری مہا کمبھ کے میلے میں شرکت کرنے کے لیے جانا چاہتا تھا۔اروند عرف بھولا نامی ملزم نے 17 جنوری کو دہلی کے علاقے دابری کے گھروں سے مہنگی چیزیں اور زیورات چوری کیے۔رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اروند اور اُس کے دوست 45 دنوں تک جاری رہنے والے مہا کمبھ کے میلے میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس کے سات بہن بھائی ہیں جبکہ اس کے والد مزدوری کرتے ہیں اور والدہ گھروں میں کام کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ مہا کمبھ پر جانے کے اخراجات برداشت نہیں کر پا رہا تھا۔اروند کے خلاف چوری اور ڈکیتی کے 16 کیس پہلے ہی سے رجسٹر ہیں۔انہیں پہلی مرتبہ 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ وہ چوری کے ساتھ ساتھ نشے کی لت میں بھی مبتلا ہے۔خیال رہے کہ مہا کمبھ کا آغاز 13 جنوری سے ہوا جو کے 26 فروری تک جاری رہے گا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.