اسلام آباد،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے مختلف سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں۔
بلاول بھٹو زرداری سے ملاقا ت میں گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، امجد ایڈووکیٹ اور دیگر شریک تھے، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سمیت جی بی کی دیگر جماعتوں کے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔
پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت جان بوجھ کر پنجاب میں کمزور کیا گیا، سردار سلیم حیدر
فدا محمد ناشاد، اقبال حسن، حیدرخان اورآمنہ انصاری، گلگت نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عباس، محمد نسیم خان، خادم دلشاد شگری، وزیرتاجور، امیر خان اور وزیر ذوالفقار پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔