1 قبر کی کیا قیمت مقرر کردی؟ میئر کراچی کا اہم اقدام

image

"قبر کی قیمت 14,300 روپے، اس سے زیادہ نہ دیں!" میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا کہ رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے لیے مقرر کردہ رقم سے زائد رقم کی وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تمام رجسٹرڈ قبرستانوں میں سرکاری نرخ پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا ہے، اور اس حوالے سے واضح بینرز بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو آگاہی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبرستانوں میں کسی قسم کی لوٹ مار یا اضافی رقم کی وصولی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

قبریں مسمار کرنے والی مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

میئر کراچی نے اعلان کیا کہ قبریں مسمار کرنے اور ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بغیر کے ایم سی رجسٹریشن کے کسی کو بھی قبرستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شکایت کے لیے ہیلپ لائن 1339

مرتضیٰ وہاب نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کوئی شخص مقررہ 14,300 روپے سے زائد رقم مانگے، تو فوری طور پر 1339 پر شکایت درج کروائیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

شہریوں کے لیے واضح ہدایات

میئر نے کہا کہ عوام قبر کی قیمت کے معاملے میں چوکنا رہیں اور مقررہ نرخ سے زیادہ رقم ادا نہ کریں۔ یہ اقدامات شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور قبرستانوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.