ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ پچ پہلے ٹیسٹ میچ کی طرح کی ہی لگ رہی ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے خرم شہزاد کی جگہ فاسٹ بالر کاشف علی ڈیبیو کری گے۔
خوبصورتی اور اچھی ڈریسنگ سینئرز سے برداشت نہیں ہوتی، احمد شہزاد
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بالر کاشف علی کوخرم شہزاد کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابراعظم، کامران غلام شامل ہیں، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، ابراراحمد اور سعود شکیل بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔