ملتان کی مشکل پچ پر پہلے ہی روز 20 وکٹیں گر گئیں

ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ہی ویسٹ انڈیز کے 163 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 154 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یوں اس وکٹ پر پہلے سیشن کے پہلے دن ہی 20 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ یوں اس میچ میں ابھی ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر 9 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔
WI
Getty Images

ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ہی ویسٹ انڈیز کے 163 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 154 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یوں اس وکٹ پر پہلے سیشن کے پہلے دن ہی 20 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ یوں اس میچ میں ابھی ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر 9 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔

پاکستانی سپنر نعمان علی کی ہیٹرک کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھرپور واپسی کی ہے۔ ابتدا میں ایسے لگ رہا تھا کہ شاید آج ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا مگر کیربین بولرز نے جیسے کایا ہی پلٹ دی ہو۔

جب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سنیچر کے روز دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو آغاز پر ہی مہمان ٹیم کو جنوری کی روشن صبح میں جیسے تارے نظر آنے لگے ہوں۔

پاکستانی بولرز نے ویسٹ انڈیز کے ایک کے بعد ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجنا شروع کیا تو ایک وقت ایسا بھی آیا کہ مہمان ٹیم صرف 54 رنز پر اپنی آٹھ وکٹیں گنوا چکی تھی۔ مگر اس کے بعد آخری دو وکٹ پر بھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم یہ مجموعہ 163 پر لے جانے میں کامیاب ہوئی۔

ویسٹ انڈیز
Getty Images

واضح رہے کہ ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ابھی مجموعی سکور آٹھ پر ہی پہنچا تھا کہ پاکستانی بولر کاشف کے اوور میں مائیکل لوئس کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی اور پھر نعمان علی نے یکے بعد دیگرے مہمان ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے ہیٹ ٹرک کی۔

نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 12ویں اوور کی پہلی، دوسری اور تیسری گیند پر ہیٹرک بنائی۔

نعمان علی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی طرف سے ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے سپنر بن گئے ہیں لیکن وہ صرف یہاں ہی نہیں رکے بلکہ انھوں نے ہیٹ ٹرک کے بعد بھی ویسٹ انڈیز کے تین مزید کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز پرایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

Nauman Ali
Getty Images

پاکستان نے اس سے قبل ویسٹ انڈیز کو ملتان میں ہی کھیلے جانے والے پہلے پہلے ٹیسٹ میچ میں 127 رنز سے شکست دی تھی اور پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں سپنرز نے ہی حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پہلے ٹیسٹ کے دوران پاکستان کے شہر ملتان میں چھائی دھند میچ میں تاخیر کا باعث بنی تھی لیکن آج دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز صاف موسم اور چمکدار دھوپ کے باعث میچبروقت شروع ہوا۔

’ملتان کی پچ پر بلے بازوں سے زیادہ رنز تو بولرز نے بنائے‘

ملتان کی وکٹ پر مسعود خان نے نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس پر تو بلے بازوں سے زیادہ آخری نمبرز پر کھیلنے والوں یعنی بولرز نے بنائے ہیں۔

ملتان کی وکٹ پر بات کرتے ہوئے فیصل نامی صارف نے لکھا کہ اس پہلے دن کے ٹیسٹ کی پچ تو اس حد تو تضحیک آمیز ہے کہ اس نے جیسے چنئی کی پانچویں دن کی پچ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہو۔

پاکستانی ٹیم کی اس شاندار بولنگ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اس دوران جب باری آئی نعمان علی کے ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی سپنر بننے کی تو فینز نے بھی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

کرکٹ تجزیہ کار مظہر ارشد نے لکھا کہ 38 برس اور 110 دن کے نعمان علی دوسرے ایسے زیادہ عمر کے کھلاڑی ہیں جنھوں نے ہیٹ ٹرک کی ہے۔ ان سے قبل رنگنا ہیرتھ تھے جنھوں نے 2016 میں آسٹریلیا کے خلاف ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔ اس وقت ان کی عمر 38 برس اور 139 دن تھی۔

مظہر ارشد کے مطابق 2006 میں انڈیا کے بولر عرفان پٹھان کے بعد نعمان علی ایسے بولر ہیں جنھوں نے ٹیسٹ میچ کے پہلے سیشن میں ہیٹ ٹرک کی ہے۔

کھیل کے پہلے ہی گھنٹے میں ہیٹ ٹرک کرنے پر ایک صارف نے ویسٹ انڈیز کی لایم کے ساتھ ہمدردی کرنے کے انداز میں لکھا کہ ’میری پاکستانی ٹیم کے اگے درخواست ہے کہ بھائی ہاتھ ہولا رکھو ان بے چاروں کو تھوڑا کھیل لینے دو۔‘

نکیتا دوبے نامی صارف نے ایکس پر اپنے پیغام میں نعمان علی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’نعمان علی نے تاریخ رقم کر دی۔ ٹیسٹ میچز میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی سپنر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ سنگ میل حاصل کیا۔ کرکٹ کے لیے اتنا وقت وقف کرنے اور بغیر پہچان کے انتھک محنت کرنے کے بعد وہ واقعی اس کےمستحق ہیں، آخرکار ان کی محنت رنگ لے لائی۔‘

تاہم اس موقع پر کچھ صارفین ویسٹ انڈیز کی حکمت عملی کی تعریف کرتے بھی نظر آئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ویسٹ انڈیز کی اپنے بہترین بلے بازوں کو آخر میں کھلوانے کی حکمت عملی اچھی ہے اور پاکستان اس جال میں پھنس گیا۔ 38 رنز پر ساتھ کھلاڑی آؤٹ تھے اور 150 پر نو کھلاڑی آؤٹ۔‘


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.