ضلع کرم کیلئے 100 گاڑیوں پر مشتمل ایک اور امدادی قافلہ روانہ کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان کے مطابق ٹل سے کرم کے لیے امدادی اشیاء لیکر قافلہ روانہ ہو گیا ہے ، امدادی اشیاء میں آٹا ، گھی ، چینی ، ادویات اور روزمرہ کی دوسری اشیاء شامل ہیں۔
کرم میں اشیاء خور و نوش کی گاڑیاں پہنچنے کے باوجود مہنگائی کم نہ ہو سکی
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ قافلے کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ قافلے کی سکیورٹی کے لیے ایف سی اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل کرم سامان لے جانے والے قافلوں پر 2 مرتبہ حملے ہو چکے ہیں جس کے بعد حکومت نے کرم میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔